Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون کی لیکس

شیاؤمی کا ریڈمی نوٹ 4 اب تک کمپنی کا سب سے زیادہ بکنے والا اسمارٹ فون تھا اور اب اسی سیریز کے اگلے فون کو لانچ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کمپنی کے نئے موبائل ریڈمی نوٹ 5 کے متعلق لیکس سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، 3790 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ، 3 اور 4 جی بی ریم اور 32 اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔فون مین اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی ممکنہ قیمت 175 ڈالر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 205 ڈالر اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اسکی قیمت 220 ڈالر تک ہو گی۔فون کو لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا لیکن امید ہے کہ اسے جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: