Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی قوت اور صلاحیت بڑھانے والی خوراک کی فہرست جاری

واشنگٹن ..... ماہرین غذائیت نے اپنی نئی رپورٹ میں ان 20اشیاءکی نشاندہی کردی ہے جسے کھا کر لوگ اپنی دماغی قوت اور ذہنی صلاحیت کار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین کا کہناہے کہ اچھی خوراک دوسرے امراض سمیت ڈائمنشیا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کے 2ماہر عصبیات جو الزائمر میں خاص مہارت رکھتے ہیں یہ بتایا تھا کہ اگر لوگ اپنے رہن سہن کی طریقہ بدل دیں اور اچھی خوراک کھایا کریں تو جسمانی صحت کے ساتھ انکی دماغی صحت بھی بہتر رہتی ہے اور حافظہ محفوظ رہتا ہے۔ واضح ہو کہ برطانیہ میں ذہنی لامرکزیت کے مرض میں ہر 3منٹ میں ایک شخص مبتلا ہوتا ہے اور اب برطانوی خواتین کی ہلاکت کیلئے اسی کو سب سے اہم بیماری سمجھا جارہا ہے۔ صورتحال نے سب کو خوفزدہ کردیا ہے۔ ماہرین نے ذہنی نشوونما کیلئے جن20اشیاءکی نشاندہی کی ہے ان میں بیشتر اشیاءایسی ہیں جو پہلے ہی سمجھدار لوگوں کے زیر استعمال رہی ہیں۔اگر ان کے مشورے پر عمل کیا جائے تو لوگوں کوادویہ استعمال کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئیگی اور وہ کسی منفی اثر سے بھی دوچار نہیں ہونگے۔

شیئر: