Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خارش جگر کو خراب کرسکتی ہے

 لندن ...... خارش ایک عجیب چیز ہے۔ جسے اضطراری کیفیت سے بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ بعض خارشیں وقتی ہوتی ہیں اور بعض کی نوعیت یہ ہوتی ہے کہ وہ کچھ دیر بعد جگہ بدلتی ہیں اور انسان کھجانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ جسم کھجانے کا کام پہلے ہی لذت آفریں اذیت قرار دیا جاچکا ہے کیونکہ کھجانے والے کو خارش ہوتی ہے۔ وہ کھجاتا ہے تو مزا آتا ہے اورجب مزا آتا ہے تو وہ مزید کھجاتا ہے۔ یہاں رہنے والے 69سالہ شخص گورڈن براﺅن کے معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسی خارش جس میں انسان اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے بہت ساری دوسری بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جس میں جگر کی خرابی سب سے بڑی بیماری ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی خارش کے نتیجے میں گورڈن کا جگر کام نہیں کررہا۔ برمنگھم کے رہنے والے گورڈن کا کہنا ہے کہ ایسی خارش اس سے قبل نہیں ہوئی تھی اب ا ن کے لئے خارش کی خواہش کو روکنا برداشت سے باہر ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ جگر خراب سے خراب ہوتا جارہا ہے۔

شیئر: