کنگسٹن..... کنگسٹن یونیورسٹی کے ایک سائنسدان نے ای میلز کے مسائل سے نمٹنے کیلئے 4بہترین طریقے بتائے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہئے کہ وہ جب بھی اپنی موبائل پر میلز چیک کریں تو وہاں موجود ای میلز کو ڈیلیٹ فولڈ ر میں ڈالیں یا کسی اور فولڈر میں رکھ دیں اسکے بعد ہمیں ای میل الرٹس سے بھی بچنا چاہئے تاکہ بات چیت کے دوران کوئی مداخلت بیجا نہ ہو۔ یہ سب تجاویز پیش کرنے والے آئی ٹی ماہر کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ جو ای میل وہ بھیجیں یا وصول کریں وہ بامقصد ہو ۔ فضول باتوں کیلئے ای میل کو ذریعہ نہ بنایا جائے۔ اگر ان تمام قواعد پر عمل کیا جائے تو صارفین بہت سی بے وجہ الجھنوں سے بچ سکتے ہیں۔ سائنسدانوںکا کہناہے کہ اس قسم کی مداخلت بیجا انسان کو ذہنی طور پربھی متاثر کرتی ہے۔ وہ کچھ اور سوچ رہا ہوتا ہے اور بے مقصد قسم کے ای میلز آکر اسکا ذہن بانٹ دیتے ہیں تاہم اگر آپ کو روزانہ ایک سو کے قریب ای میلزملتی ہیں تو ان سب کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا تاہم اس طریقے سے عمل کرنے پر معلوم ہوجائیگا کہ کسے رکھنا اور تلف کرنا ہے۔ ابتداءمیں الجھن ہوگی مگر اس کے فوائد بہت ہیں۔