روکو کمپنی کی اسٹریمنگ پراڈکٹس میں نئی اپ ڈیٹس
روکو نے اپنی5 ٹی وی اسٹریمنگ پراڈکٹس کے لئے نئی اپ ڈیٹس متعارف کروا دی ہیں۔ اس کے ساتھ ایک نیا آپریٹنگ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے ائیر ٹی وی اور وڈیو اسٹریمنگ سروس تک رسائی ممکن ہو گی۔پہلی اپ ڈیٹ روکو کی اسٹریمنگ اسٹک میں کی گئی ہے جس میں پہلے کی نسبت 50 گنا تیز پراسیسر دیا گیا ہے اور ریموٹ وائس کنٹرول فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔اسٹک کی قیمت 50 ڈالر ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔روکو اسٹریمنگ اسٹک پلس میں 4 کے الٹرا ایچ ڈی اور ایچ ڈی آر سپورٹ دی گئی ہے اور اسکی وائرلیس رینج کو بھی 4 گنا بڑھا دیا گیا ہے۔اس اسٹک کی قیمت 70 ڈالر ہو گی۔روکو ایکسپریس اور روکو ایکسپریس پلس میں بھی پراسیسر اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں تاہم نئی اپ ڈیٹس کے باوجود قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ روکو الٹرا میں کوئی ہارڈ وئیر تبدیلی تو نہیں کی گئی البتہ اسکی قیمت 130 ڈالر سے کم کر کے 99 ڈالر کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ روکو ڈیوائسز میں یہ اپ ڈیٹس اس وقت شامل کی گئی ہیں جب ایپل اور ایمازون کی جانب سے اسٹریمنگ ڈیوائسز میں نئی اپ ڈیٹس اور 4 کے فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔