امر یکہ نے کیوبا کے 15سفارتکاروں کو نکال دیا
واشنگٹن … امریکہ نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو 7 دن کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امر یکہ نے کیوبا سے اپنے نصف سے زائد سفارتکاروں کو واپس بلالیا تھا ۔ہوانا میں2 درجن کے قریب امریکی سفارتکاروں کو پراسرار حملوں کے بعد صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔کیوبا میں موجود امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والے 21 افراد نے صحت کے مسائل کے حوالے سے شکایت کی ہے ۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت کیوبا کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرے ۔کیوبا ایسا کرنے میں ناکام رہا۔