Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ،رنویر پہلی بار ایک ساتھ

بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو نئی فلم کیلئے اداکار رنویر سنگھ کےساتھ کاسٹ کرلیاگیاہے۔کترینہ کو ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننےوالی فلم کیلئے کاسٹ کیاگیاہے ۔رنویر سنگھ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے جبکہ کترینہ کو فلم میں کپل دیو کی اہلیہ کے کرداررومی دیو کیلئے کاسٹ کرلیاگیاہے۔ پہلی مرتبہ رنویر سنگھ اور کترینہ کی فلمی جوڑی سینما اسکرین کی زینت بنےگی ۔حال ہی میں رنویر سنگھ نے فلم 'پدوماتی کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ وہ کپل دیو کی زندگی پر بننےوالی فلم کیلئے تیاریاں کررہے ہیں ۔کترینہ جلد ہی اس فلم کی شوٹنگ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔
 

شیئر: