سال2012 کی سب سے مشہور فلم ' جب تک ہے جان' بالی ووڈ باکس آفس کی ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جس میں کنگ خان اور کترینہ کیف کی فلمی جوڑی کو بڑی اسکرین پر کافی پسند کیا گیاتھا اب ایک بار پھر بالی وڈ کی کترینہ کیف ، شاہ رخ خان کی ہیروئن بن رہی ہیں۔ ہندوستانی فلمساز آنند رائے نے اپنی آنے والی ایک نئی فلم کیلئے کترینہ کو ہیروئن اور کنگ خان کو بطور ہیرو منتخب کرلیاہے۔ کترینہ اور شاہ رخ 5 برس کے بعد ایک بار پھر سینمااسکرین پر ساتھ نظرآئیں گے۔حال ہی میں کترینہ نے شاہ رخ اور آنند کےساتھ ایک تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے تاہم فلم کا نام سامنے نہیں آیاہے۔واضح رہے کہ کترینہ 'سلمان خان کی فلم' ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔