Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلاب جامن

خدیجہ زبیر ۔ جدہ
اشیا:۔ ایک کپ دودھ پاﺅڈر، ایک ٹیبل اسپون میدہ، ایک ٹی اسپون بیکنگ پاﺅڈر، ایک انڈہ، ایک سے 2اسپون تیل، بادام چند عدد، پستے چند عدد، کاجو چند عدد۔
شیرہ بنانے کیلئے اشیا:۔ ایک کپ چینی، 2 کپ پانی، الائچی کے دانے چند عدد
 ترکیب:۔ سب سے پہلے دودھ، بیکنگ پاﺅڈر اور میدہ کو اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد آئل اور انڈہ ڈالکر آٹے کو گوندھ کر اس کے چھوٹے چھوٹے بالز بنالیں۔ اسکے بعد اسے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
ایک پتیلے میں پانی اور چینی ڈال کر اسے پکنے کیلئے رکھیں چمچہ کی مدد سے چینی کو پوری طرح حل کریں۔ جیسے ہی چینی والا پانی ہلکا گرم ہوجائے اور چینی مکس ہوچکی ہو تو اس میں فرائی کئے ہوئے گلاب جامن ڈال دیں۔ایک ایک باﺅل میں ان گلاب جام کو نکالیں اور اوپر سے بادام، پستے اور کاجو باریک کٹے ہوئے یا گرائنڈر میں پیس لیں اور انہیں اوپر چھڑک کر پیش کریں۔ انتہائی لذیر اور نرم گلاب جام تیار ہیں۔
خواتین اگر چاہیںتو الائچی کے دانے صرف خوشبو کیلئے ہیں اگر آپ پسند نہیں کرتے تو نہ ڈالیں اس سے ترکیب پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: