Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لذیذ چکن مکھنی تیار کرنے کا طریقہ

اجزاء:
چکن کے لئے:
بون لیس چکن، 400گرام
ادرک پیسٹ،کھانے کاآدھا چمچ
لہسن پیسٹ،آدھاسکھانے کا چمچ
لال مرچ پاو¿ڈر ، ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لئے
 
گریوی کے لئے:
مکھن، 4کھانے کے چمچ
تیل ،ایک کھانے کا چمچ
پیاز سلائسڈ، 250گرام
ٹماٹر چاپ ہوئے، آدھاکلو
کاجو، 8سے10 عدد
سرکہ ،2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاو¿ڈر، ایک کھانے کا چمچ
پانی ، ایک کپ
کریم ،4کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ، آدھاچائے کا چمچ
چینی ، دو کھانے کے چمچ
 
ترکیب:
ایک درمیانے سائز کا پیالہ لیں ،اس میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ ، لال مرچ پاو¿ڈر اور نمک شامل کریں۔ 30منٹ کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ چکن پیسز کو کم تیل میں فرائی کریں تاکہ دونوں سائڈ اچھی طرح سے پک جائے۔ 
مکھن اور تیل گرم کریں اور پیاز فرائی کر لیں، پھر لہسن ادرک کا پیسٹ اور ٹماٹر شامل کر کے کچھ دیر پکائیں ۔
پھر کاجو یا کاجو پیسٹ ڈالیں۔ بعد میں چینی، سرکہ، نمک اور لال مرچ پاو¿ڈر شامل کریں۔ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔
پیاز اور ٹماٹر کے اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں۔ بلینڈ رمیں ڈالنے سے پہلے دھیان رکھیں کہ مکسچر ٹھنڈا ہو گیا ہو۔
جب مکسچر بلینڈ ہو جائے تو چھان لیں۔
کریم کی شکل اختیار کر جائے تو چکن شامل کریں پھر مکھن کریم ،گرم مصالحہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔
 ابلے چاول یا نان کے ساتھ پیش کریں۔
 

شیئر: