پاکستانی کی نعش وطن بھجوا دی گئی
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
دمام....مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے واضح کیاہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی نعش وطن بھجوا دی گئی۔ 22سالہ پاکستانی شہری کے بجائے بنگلہ دیشی کی نعش غلطی سے بھیج دی گئی تھی۔ غلطی کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی کے بجائے فلپائنی کی نعش پاکستان بھیجدی گئی ہے۔ یہ اطلاع درست نہیں تھی۔ محکمہ صحت نے مقامی اخبارات کو بتایا کہ پولیس کے خط پر 22سالہ شہری کی نعش پاکستان بھجوانے کی کارروائی عمل میں آئی تھی۔نعش کو محفوظ کرنے کی کارروائی مکمل کرکے کفیل کو طلب کیا گیا تھا ۔ اس کی شناخت اور تحریری اقرار نامے پر نعش بھجوانے کی کارروائی کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ محکمہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان سے بنگلہ دیشی کی نعش واپس منگوا لی گئی۔