Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیئر پولوساک نئی تاریخ رقم کریں گی

سڈنی:آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیئر پولوساک آئندہ ہفتہ مینزکرکٹ میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کریں گی۔وہ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں نیو ساوتھ ویلز اور آسٹریلیا الیون کا ون ڈے میچ سپروائز کریں گی۔اتوار کو ہونے والے میچ میں امپائرنگ کے نتیجے میں کلیئر چوتھی خاتون امپائر بن جائیں گی جنہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں مینز ٹیموں کا میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی کیتھی کراس، ویسٹ انڈیز کی جیکولین ولیمز اور انگلینڈ کی سووریڈمنڈ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ29سالہ کلیئر نے خود کبھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن امپائرنگ کے کورسز مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل امپائر بن چکی ہیں۔کلیئر کا کہنا تھا کہ دیگر خواتین کو بھی امپائرنگ کے شعبے میں آنا چاہیئے اور مجھے یقین ہے بہت جلد خواتین امپائرز اعلیٰ ترین سطح پر میچوں کی نگرانی کررہی ہوں گی۔

شیئر: