Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں آرامکو کے نئے منصوبے

نئی دہلی .... سعودی آرامکو آئندہ ہفتے ہندوستان میں نیا یونٹ قائم کریگی۔دنیا بھر کو سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والی کمپنی ، دنیا بھر میں پٹرول سب سے زیادہ خرچ کرنے والے تیسرے بڑے ملک میں سرمایہ کاری اور بڑھتی ہوئی طلب سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ آرامکو اپنی اہم مارکیٹوں کی آئل ریفائنریوں میں سرمایہ لگا رہی ہے۔ ہندوستان میں آرامکو یونٹ آئل ریفائنریوں اور پیٹرو کیمیکل کی فیکٹریوں میں زیادہ سے زیادہ حصص حاصل کریگی۔ آرامکو کے چیئرمین امین ناصر آئندہ ہفتے دورہ ہند کے موقع پر انڈین ایشین آرامکو کا افتتاح کرینگے۔ وہ پیر کو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے۔
 

شیئر: