سعودی،ہم سے دور نہیں ہوسکتے، امریکہ
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
واشنگٹن .... امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس سے سعودی امریکی تعلقات پر اثرات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہیں سمجھتا کہ شاہ سلمان کے دورہ روس سے سعودی عرب امریکہ سے دور ہوجائیگا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اتحادی اس سے دور ہوجائیں ناقابل فہم ہے۔یہ درست ہے کہ امریکہ کے اتحادیوں کو دیگر ممالک کے رہنماﺅوں سے ملاقات کا حق ہے۔ یہی سفارتکاری کہلاتی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان سے صحافیوں نے سوال کیا تھا کہ کیا سعودی قائدین کے روس و ترکی اور ایران کے دوروں کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کے اتحادی اس سے دور ہونے لگے ہیں؟