بہار کے 38ویں گورنر کی حیثیت سے ستیہ پال ملک کی حلف برداری
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
پٹنہ۔۔۔۔مرکزی وزیر ستیہ پال ملک نے بہار کے 38ویں گورنرکا حلف لیا۔ملک کو یہاں راج بھون کے راجندر منڈپ میں منعقدہ تقریب میں پٹنہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن نے ریاست کے گور نر کے حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر موجود ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی ، جنتا دل (یو) کے جنرل سیکریٹری کے سی تیاگی نے حلف برداری کے بعد ستیہ پال ملک کو مبارکباد دی۔