Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔شہر کے مضافات میں واقع مہاراج پور تھانہ کے موضع سرسول میں  دھماکہ ہوا جس میں  2افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا کہ ہلاک ہونے والے مکان کے ملبے کے نیچے دب گئے تھے ۔  2 منزلہ عمارت دھماکے بعد زمین بوس ہوگئی۔  آس پاس کے  5مکانات بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ اطلاع کے مطابق سرسول کے  2منزلہ مکان میں دیوالی کیلئے پٹاخے بنائے جارہے تھے جس میں اچانک دھماکہ ہوا۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے زخمیوں کو داخل اسپتال کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء  سول کورٹ میں  دھماکہ ہوا جس سے عدالت کے غسل خانے کی پانی کی ٹنکی پھٹ گئی، دیواروں کے پلاسٹر اڑ گئے ۔ کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔  یہ نہیں پتہ چل  سکا کہ دھماکے کا سبب کیا تھا۔ بم کو ناکارہ بنانے والا پولیس دستہ موقع پر پہنچ گیا ۔

شیئر: