Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضا مراد’’جلال الدین خلجی‘‘کے روپ میں

بالی وڈ فلموں کے مشہور و معروف اداکار رضا مراد نئی بالی وڈ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں جلال الدِین خلجی کا ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم پدماوتی اپنے پوسٹرز کے حوالے سے کئی ہفتوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اب تک فلم کے تینوں اہم کرداروں کے پوسٹر جاری ہوجانےکےبعد رضا مراد کا فلمی روپ بھی منظرعام پر پیش کردیاگیاہے۔فلم میں رضا مراد ہندوستانی ریاست پر حکمرانی کرنےوالے 'سلطان جلال الدین خلجی کے کردار میں نظرآئیں گے ۔مذکورہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔  رضا مراد اپنی رعب دار شخصیت اور بہترین اداکاری سے انڈسٹری میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ کئی عرصہ بعد اس فلم کے ذریعے سینما اسکرین پر آرہے ہیں۔
 

شیئر: