Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030ورلڈ کپ: ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیراگوئے کی مشترکہ بولی

بیونس آئرس: 2030 میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیراگوئے نے مشترکہ طور پر بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔تینوں ممالک کے صدور نے بیونس آئرس میں مشترکہ طور پر بولی لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔2030ء میں میگا ٹورنامنٹ کی تاریخ کے 100 سال مکمل ہوں گے جہاں افتتاحی ٹورنامنٹ 1930 ءمیں یوراگوئے میں کھیلا گیا تھا۔ رواں سال جون میں یوئیفا نے 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے پان برٹش یا انگلش بڈ کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا تھا۔ پیراگوئے کے صدر ہوراکیو کارٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ بڈ کی تیاری کے حوالے سے پہلی میٹنگ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک بھی میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں لیکن یوراگوئے مضبوط امیدوار ہو گا کیونکہ 2030ء میں شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں ایونٹ کی سو سالہ تقریبات منعقد ہوں گی اور پہلے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز بھی یوراگوئے کو حاصل ہوا تھا۔2018 ءمیں ورلڈ کپ روس اور 2022 ءکا ورلڈ کپ قطر میں شیڈول ہے جبکہ 2026ء ورلڈ کیلئے مشترکہ طور پر میکسکو، امریکا اور کینیڈا کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر: