Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوطرفہ معاہدے ولیعہد کے دوروں کا نتیجہ ہیں، شاہ سلمان

ماسکو۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ ہمارے دورہ روس کا ہدف سعودی عرب اور روس کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشترکہ مواقع کی ٹھوس تلاش ہے۔ ہمیں روسی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیالات کے نتیجے میں سامنے آنے والی ہم آہنگی پر بیحد اطمینان حاصل ہوا۔دونوں ملک مستقبل میں زیادہ مضبوط شراکت قائم کرینگے۔شاہ سلمان نے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان شراکت کو تقویت پہنچانے کا سہرا ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے روس کے 3دوروں کے سر جاتا ہیں، نتائج سامنے آئے۔ دورہ ماسکو کے موقع پر جو معاہدے ہوئے ہیں وہ ولیعہد کے دورہ روس کا ثمر ہیں۔ سعودی عرب، ویژن 2030کے تحت ترقی کا جامع منصوبہ تیار کئے ہوئے ہے۔یہ قومی اقتصاد کو فروغ دینے اور آئندہ برسوں کے دوران مملکت کے اہداف کے روڈ میپ کا بھی درجہ رکھتا ہے۔ شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ماسکومیں سعودی روسی بزنس کونسل کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک کے طور پر تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کیلئے کوشاں تھا ، ہے اور رہے گا۔ سعودی عرب تیل پیدا کرنیوالوں اور تیل خریدنے والوں کے مفادات میں توازن کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

شیئر: