آر ایس ایس چیف بھاگوت ٹریفک حادثے سے بچ گئے
نئی دہلی- - - - -راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے چیف موہن بھاگوت سڑک حادثہ میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کے قافلہ کے حفاظتی دستے میں شامل ایک کار کا ٹائر پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق بھاگوت ورنداون میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ یمنا ایکسپریس وے پر قافلے کی ایک گاڑی ٹائرپھٹ جانے سے عدم توازن کا شکار ہوگئی۔ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ بھاگوت اور دیگر افرا د محفوظ رہے ہیں۔بھاگوت کو دوسری گاڑی سے ورنداون روانہ کیا گیا۔