لالی وڈ کی ' ورنہ ' کا پہلا گیت
لالی وڈ انڈسٹری کے دوبارہ فعال ہونے کے باعث نئی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ آج کل نئی فلم ' ورنہ' خبروں میں ہے۔ حال ہی میں فلم کا نیا گیت منظرعام پر آیاہے اس میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کررہی ہیں۔ 'سنبھل سنبھل ' کے بولوں پر مبنی نیا گیت ماہرہ خان اور ہارون رشید پر فلمایاگیاہے۔ یہ گیت ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔اس نئے پاکستانی فلمی گیت کی وڈیو مداحوں میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔نئی لالی وڈ فلم”ورنہ“ 17 نومبر کو سینما کی زینت بنے گی۔