بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' کی تشہیر کیلئے سنگاپور پہنچ گئے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ' سیکرٹ سپراسٹار'سینما اسکرین کی ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔ انہوں نے اپنی نئی فلم کو کہانی اور پیغام کے حوالے سے دنگل' سے بہتر قرادیاہے۔فلم کی تشہیر کے دوران عامر خان نے سنگاپور میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ فلم ' سیکرٹ سپراسٹار میں مرکزی کردار زائرہ وسیم نبھارہی ہیں۔ ان کےساتھ عامر خان ایک میوزک ڈائریکٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ عامر خان نے فلم کی پروڈکشن کےساتھ اداکاری کی ذمہ داریاںبھی نبھائی ہیں۔ وہ ان دنوںفلم ' ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ سے چھٹیاں لےکر 'سیکرٹ سپراسٹار ' کی تشہیر میں مصروف ہوگئے ہیں ۔یہ فلم 19 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔