نئی دہلی ... جی ایس ٹی کونسل نے کئی مصنوعات اور خدمات پر جی ایس ٹی ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت میں کام کرنے والے ہینڈی کرافٹ کو بھی راحت ملی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں بہت سی مصنوعات اور سروسز پر جی ایس ٹی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ جیٹلی نے میڈیا کو بتایا کہ ہاتھ سے بنے کپڑے پر لگنے والے جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کرکے5 فیصد اور ہاتھ سے بنے دھاگے پر 18 فیصد سے کم کر 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جی ایس ٹی کے تحت کمپوزیشن اسکیم کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ۔ اب سالانہ ایک کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والے تاجرکمپوزیشن اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا سکیں گے۔