Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے متعلق عالمی رپورٹ گمراہ کن ہے، او آئی سی

ریاض....اسلامی تعاون تنظیم جنرل سیکریٹریٹ نے یمنی بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ہم اس بات کے منتظر تھے کہ سیکریٹری جنرل کی رپورٹ زمینی حقائق پر مشتمل ہوگی۔ وہ ایمانداری سے یمن میں عرب اتحادی افواج کی مداخلت کے حقیقی اسباب کا تذکرہ کرینگے۔ شہریوں اور بچوں کے خلاف باغیوں کے بھیانک جرائم پر روشنی ڈالیں گے۔ بچوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والے تصرفات کاتذکرہ کرینگے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: