Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی میں تبدیلی گجرات انتخابات کیلئے ہوئی ، یشونت

نئی دہلی۔۔۔۔چند دن قبل غیر مستحکم معیشت پر اظہار خیال کرتے ہوئے یشونت سنہا نے مضمون تحریر کیا تھا جو موضوعِ بحث بنا رہا ۔ انہوں نے اس بحث کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیروزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے، نوجوان بھٹک رہے ہیں۔ جی ایس ٹی پرانہوں نے کہا کہ حکومت نے گجرات انتخابات کیلئے جی ایس ٹی میں تبدیلی کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت کے معاملے پر جوکچھ کہا تھا اس پر یشونت سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نے چن چن کر اُنہی اعدادوشمار کو ملک کے سامنے رکھا جن اعدادو شمار سے وہ اپنی بات میں وزن پیدا کرسکتے تھے۔ ایسے بہت سارے مسائل تھے جو میں نے اٹھائے تھے، ان کے بارے میں وزیراعظم خاموش رہے۔ یشونت سنہا نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے جینت سنہا سے مضمون لکھواکر انہیں کاؤنٹر کرنے کی کوشش کی گئی۔

شیئر: