محرم کے بغیر خواتین کو حج کی مشروط اجازت
ممبئی۔۔۔۔حجاج کرام کی روانگی اور آمد کے 21مراکز میں آئندہ سال سے صرف 9شہروں سے ہی پروازیں روانہ ہونگی ۔ 45سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر خواتین کے4 گروپ میں سفر حج کی منظوری اور نجی ٹور آپریٹرز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی نیزمحرم کے کوٹے میں اضافے کے سلسلے میں ممبئی میں واقع حج ہاؤس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں حکومت ہند کے سابق سیکریٹری افضل امان اللہ کی قیادت میں تشکیل کردہ ایک کمیٹی نے تجاویز پیش کیں ۔ کمیٹی نے حکومت ہند سےدرخواست کی کہ وہ ہندوستانی عازمین حج کی پرواز کے سلسلے میں گلوبل ٹینڈر کی گنجائش پر سعودی حکومت سے مذاکرات کرے۔سفارشات میں نجی ٹور آپریٹرز کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے اور سرکاری حج کوٹے کو بالترتیب 30,70(حج کمیٹی اور ٹور کمپنی کے درمیان) تقسیم کرنے کی تجویز رکھی گئی۔سفارشات منظور کرلی گئیں تو 21کے بجائے صرف 9مقامات سے حجاج کرام کی آمدورفت ہوگی۔ ان میں نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ، لکھنؤ، احمد آباد ، چنئی حیدرآباد ،بنگلور اور کوچین شامل ہیں۔