کھجور کھائیے ،صحت مند رہئے
کھجور کو مکمل غذا اور توانائی کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ کھجور کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ یہ جسم کو فوری توانائی بہم پہنچانے کے علاوہ نظر کو تیز کرتی ہے اور جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔یہ نزلہ، زکام،گلے کی خرابی اور چھینکوں کے بہت فائدہ مند ہے۔یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے اور بلڈ پریشر ل کو کنٹرول کرتی ہے۔ کھجور ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی مفید ہے اور کینسر کے خطرات کم کرتی ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات بھی عیاں ہوئی ہے کہ کھجور کھانے سے ذہنی دباو¿ میں کمی آجاتی ہے۔ یہ جسم میں شکریات کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ بیماری کے بعد کمزوری کو دور کرتی ہے اور تھکاوٹ کی کیفیت دور کرنے کیلئے بڑی سو د مند ہے۔ یہ قبض کشا ہوتی ہے۔ پیٹ کی خرابی اور معدے کے لے سود مند ہے۔ دودھ کے ساتھ کھجور بھر پور غذائیت مہیا کرتی ہے اوراگر شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اسکا فائدہ دوگنا ہو جاتا ہے۔