Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب میں جنگجوؤں کے خلاف نئی کارروائی

 انقرہ …  شام کے صوبے ادلب میں روس کے فضائی حملوں میں 7 کمانڈروں سمیت 49 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔روسی وزارت دفاع اور فوجی حکام نے کہا کہ روسی طیاروں نے ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر بمباری کی جس میں ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا۔حملے میں انصرہ فرنٹ کے سربراہ الجولانی سمیت 12کمانڈر اور 2 درجن سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جو ایک اجلاس میں شریک تھے۔ دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں نیا آپریشن‘ شروع کر دیا گیا ۔ اردوگان کے مطابق موجودہ کارروائی کو روس کی جانب سے فضائی حمایت حاصل ہے۔

شیئر: