Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملبوسات پسند نہ آنے پر ایشوریہ کا شوٹنگ سے انکار

 
سابق ملکہ حسن اور سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن نے ملبوسات پسند نہ آنے پر اپنی نئی فلم ”پھنے خاں“ کی شوٹنگ سے انکار کردیا۔ایشوریہ رائے پیشہ ورانہ طور پر انتہائی حساس ہیں، وہ اپنے کردار کی مناسبت سے ملبوسات اور وضع قطع کے حوالے سے ڈریس ڈیزائنرز اور ہیئر اسٹائلسٹس تک سے بات کرتی ہیں اور اس بارے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ایسا ہی ”پھنے خاں“ کی شوٹنگ کے دوران اس وقت ہوا جب اداکارہ نے ایک دن پہلے شوٹنگ ہی منسوخ کردی۔ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریہ رائے نے 6 سے 8 اکتوبر کے درمیان اداکار راج کمار راو¿ کے ساتھ اپنے مناظر کی عکسبندی کرانی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ فلم میں ایشوریہ ایک معروف پوپ گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جوفیشن کی دلدادہ ہے لیکن جو لباس تیار کئے گئے تھے وہ ایشوریہ کے کردار سے ہم آہنگ نہیں تھے اور اس میں ہندوستانی رنگ غالب تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے شوٹنگ ہی منسوخ کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی انتظامیہ نے ایشوریہ کیلئے ملبوسات معروف ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا سے تیار کرائے تھے لیکن وہ اس وقت مختلف شہروں کے دوروں پر ہیں۔ اس لئے ہنگامی بنیادوں پر ممبئی نہیں آسکتے تھے۔اب جب تک ایشوریہ اپنے ملبوسات سے مطمئن نہیں ہوں گی، وہ شوٹنگ نہیں کرائیں گی۔
 
 
 
 

شیئر: