”قریب قریب سنگل“ کا پہلا ٹریلر
بالی وڈ کی نئی فلم ' قریب قریب سنگل' کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ معروف اداکار عرفان خان کی نئی فلم کے ٹریلر کی وڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ 2 منٹ 23 سیکنڈ پر مشتمل اس ٹریلر میں فلم کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے فلم میں عرفان خان ایک غیرشادی شدہ سنگل شخص کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک سفر میں ملنے والے دو اجنبیوں پر مبنی ہے عرفان خان کےساتھ اداکارہ پروتھی اور نیہا دھوپیا کام کررہی ہیں ہدایتکارہ تنجواہ چندرا کی نئی فلم ' قریب قریب سنگل' 10 نومبر کو ریلیز ہوگی۔