حج کوٹے میں اضافے کا روسی مطالبہ
ماسکو....روس کے نائب مفتی روشن ابیاسوف نے بتایا ہے کہ روس کے مسلمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اپیل کی کہ روسی حجاج کی تعداد بڑھا کر 25ہزار کردی جائے۔ابیاسوف کا کہناہے کہ امسال روس سے 20500حجاج ارض مقدس گئے تھے۔ ہم نے آخری لمحے میں 3ہزار کے اضافے کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا اب ہم نے تعداد میں مزید اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 25ہزار حاجیوں کو ارض مقدس آنے کی اجازت طلب کی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران روسی مسلمانوں کی تعداد 25ملین تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب عام طور پر ایک ہزار مسلمانوں میں سے ایک کو حج کا ویزہ جاری کرتا ہے۔ روسی مفتی اعلیٰ کا کہناہے کہ شاہ سلمان نے ہماری درخواست سن کر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔