سعودی خواتین کیلئے 7 رینالٹ گاڑیاں مفت
ریاض..... سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر ایک بین الاقوامی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سب سے پہلے جو 7 سعودی خواتین اس کے شوروم پہنچیں گی انہیں رینالٹ کیپچر مفت پیش کی جائے گی۔ کمپنی نے شرط لگائی ہے کہ شوروم آنے والی صرف ان سعودی خواتین کو گاڑیاں مفت دی جائیں گی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہوگا۔