اسلام آباد...احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرردئیے۔ اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر 2ملزمان حسین اور حسن نواز کہاں ہیں۔نیب نے عدالت کے گزشتہ حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے اور ان کا مقدمہ الگ کردیا جائے۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کو تینوں ریفرنسز میں حسین اور حسن نواز کا مقدمہ الگ کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب ریفرنسز کی سماعت 13 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی