بیشتر خواتین اپنے ہیئراسٹائل پر خوش گمان ہیں
لندن ..... کہتے ہیں کہ خواتین کی خواہشات کی کوئی حد نہیں۔ بنائو سنگھار سے لیکر پہناوے تک سب کی سوچ منفرد ہوتی ہے اور وہ سب سے نمایاں نظر آنا چاہتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہناہے کہ انکی یہ خواہش انکی جبلت کا حصہ ہے جس سے وہ چاہتے ہوئے بھی جان نہیں چھڑا سکتیں۔ اس حوالے سے کئے جانے والے سروے کے مطابق خواتین اپنے ملبوسات کی طرح اپنے ہیئر اسٹائل کو بھی منفرددیکھنا چاہتی ہیں مگر انکی توقعات اتنی غیر حقیقی ہوتی ہیں جن کا پورا ہونا بیحد مشکل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں ان میں خواتین کے بالوں کے اصل اسٹائل کو بھی دکھایا گیا ہے اور وہ آرائش گیسو کے کس انداز کو دل سے چاہتی ہیں۔ اسکی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے خواتین سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یقینا وہ انتہائی منفرد اور خوبصورت قسم کے ہیئر اسٹائل چاہتی ہیں مگر یہ بھی جانتی ہیں کہ ایسا ہونا مشکل ہے اسلئے وہ زور دار قہقہہ لگا کر بات ٹال دیتی ہیں۔ اب انسٹاگرام اورسوشل میڈیاپر جاری ہونے والی ان تصاویر سے آپ بھی خواہش اور حقیقت کو نمایاں کرنے والی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ خواتین کی اکثریت معروف خواتین جیسا نظر آنا چاہتی ہیں۔