کنگ خالد ایئرپورٹ کی تردید
ریاض....ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر مردانہ، زنانہ پارکنگ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نہ اب تک ایسا کیا گیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنے کا کوئی پروگرام بنایا جارہا ہے۔ بعض اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ کنگ خالد ایئرپورٹ کلر کوڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوائی اڈے کی عمارتوں کے برابر میں خواتین کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ تیار کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔