باحہ کے جنگل میں آگ پر قابو پالیا گیا
باحہ ....شہری دفاع کی ٹیموں نے المندق کمشنری کے الخلب پہاڑوں کے جنگل میں لگنے والی آگ پر 12گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ آگ بجھاتے وقت 2افراد متاثر ہوئے تھے۔ بروقت طبی امداد مہیا کرکے بچالیا گیا۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں وقتاً فوقتاً آگ لگتی رہتی ہے۔ پیدل ٹیموں کیلئے آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے لہذا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے کا بندوبست کیاجائے۔