بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغانستان کے حوالے
قندھار ...امریکہ نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لئے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان ائیرفورس کے حوالے کردئیے۔ قندھار ائیر بیس پر تقریب میں ہیلی کاپٹر افغان صدر کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر اشرف غنی نے طالبان کو پھر مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر طالبان یہ سمجھتے ہیں کہ وہ افغان فورسز کو شکست دے سکتے ہیں تو انہیں افغان نیشنل آرمی اور پولیس فورسز کی بڑھتی ہوئے قوت کے پیش نظر یہ خیال ترک کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لڑائی ختم کریں، قتل غارت روک دیں۔ واشنگٹن افغان حکومت کو 2024 ء تک 159بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ 58 ہیلی کاپٹروں پر اضافی جنگی ہتھیار نصب ہوں گے جو زمینی فورسز کو فضائی مدد فراہم کریں گے۔