Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کےخلاف سیاہ فام فٹبالر کا احتجاج جاری

انڈیانا پولس:امریکہ میں نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری ہے اور انڈیانا پولس میں نیشنل فٹ بال لیگ کے میچ میں نائب صدر مائیک پینس کی موجودگی میں قومی ترانے کے دوران سیاہ فام کھلاڑی احتجاجاً گھٹنوں کے بل کھڑے رہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ فٹ بال میچ دیکھے بغیر واپس چلے گئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے میچ چھوڑ کر چلے جانے کو سراہا ہے۔

شیئر: