چکن کے قیمہ کو کبھی دھویا نہیں جاتا، اس لئے قیمہ بنانے سے پہلے بوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر پیس لیں ۔ فوڈ پروسیسر میں چکن کا قیمہ ،تیل اور بریڈ سلائس ڈال کر دو سے 3 دفعہ پیس لیں۔اب فوڈ پروسیسر کو کھول کر لکڑی کے چمچ سے چکن کے قیمہ کو ایک دفعہ مکس کریں اور اس میں ( سرکہ ،سویا سوس ،نمک ،کالی مرچ ، سرخ مرچ اور نڈے ) شامل کر دیں او اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔پسے ہوئے قیمہ کو فوڈ پروسیسر سے نکال کر ایک پیالہ میں ڈال کر 30 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ نگٹس کو آسانی سے شیپ دیا جا سکے۔
پھر ایک پیالے میں بریڈ کرمبز ڈال کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،پسی سرخ مرچ ملا کر رکھ لیںاور فرائنگ پین میں تیل گرم کرنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اب ہاتھوں پر تیل لگا کر ہاتھوں کو چکنا کر لیں اور چکن نگٹس کی شیپ دے دیں۔اب ایک ایک کر کے نگٹس کو سب سے پہلے کارن فلاور میں کوٹ کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں کوٹ کر کے آخر میں بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں۔درمیانی آنچ پر نگٹس کو فرائی کرتے جائیں۔ تمام نگٹس کو فرائی کر کے ٹشو پیپر یا کچن ٹاول پر نکالتے جائیں تاکہ نگٹس زائد تیل جذب نہ کریں۔
مزیدار چکن نگٹس کو چلی گارلک سوس ،گارلک مایو سوس یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔