Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اپنے بہنوئی کیلئے فلم بنائیں گے

بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنے بہنوئی کو فلموں میں لانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔سلمان خان اپنی بہن ارپیتا کے شوہر آیوش شرما کو بالی وڈ فلموں میں متعارف کروارہے ہیں۔خبروں کے مطابق سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش شرما کیلئے ایک نئی فلم بنائیں گے اس بات کا اعلان سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی بہن ارپیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا اور بہنوئی آیوش شرما کونئی فلم کیلئے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ارپیتا خان اور آیوش شرما کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔
 
 
 
 
 

شیئر: