Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کو بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے معروف شو بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ اپنی حس ِمزاح کیلئے مشہور سپرا سٹار شاہ رخ کو ایک بہترین مقرر کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔وہ متعدد ٹی وی شوز میں مخصوص انداز بیان سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتے رہے ہیں۔ بالی وڈ خانز کے بیک وقت ٹی وی شوز کی میزبانی کو مداح نمبر ون بننے کے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔” نئی سوچ“ کے آغاز پر جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بگ باس کی میزبانی کریں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر وقت ہوا اور موقع ملا تو میزبان بننے پر خوشی ہو گی تاہم اس کا دارومدار معاوضے پر ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: