ابلاغی اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ
ریاض...ریڈیو ٹی وی کارپوریشن کی مجلس انتظامیہ نے ابلاغی اکیڈمی ، ابلاغی مواد تیار کرنے والی کمپنی اور کارپوریشن کے اثاثوں میں سرمایہ لگانے والی کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے کی۔ مجلس انتظامیہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابلاغی پروگرام کے تحت متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔ انکی بدولت پیشہ ورانہ ابلاغی کارکردگی بہتر ہوگی ۔ بدلتے ہوئے حالات کو مد نظررکھتے ہوئے نئے طور طریقے اپنائے جائیں گے۔