Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے شیخ الشثری کی عیادت کی

ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ روس سے ریاض واپسی پر اسپتال پہنچ کر سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ ناصر بن عبدالعزیز الشثری کی عیادت کی۔ وہ ان دنوں علیل ہونے کی وجہ سے ریاض کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ شاہ سلمان علماءاو رمشائخ سے عقیدت رکھتے ہیں اور ان سے ملتے جلتے رہتے ہیں۔ خود شیخ الشثری سے انکے گھر پر کئی بار ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ شیخ شثری کے سعودی حکمرانوں سے تعلقات بڑے پرانے ہیں۔
 

شیئر: