Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایچ یو اوراے ایم یو سے نہیں ہٹیں گے ،(ہندو)(مسلم ) لفظ

نئی دہلی۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی سے (ہندو) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے (مسلم) لفظ ہٹانے کی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن( یوجی سی) پینل کی سفارش کو مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مسترد کردیا۔ یوجی سی پینل نے دونوں مرکزی یونیورسٹیوں کا سیکولر معیار قائم رکھنے کیلئے ہندو اور مسلم لفظ ہٹانے کو کہا تھا لیکن مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ ہندو اور مسلم لفظ کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔مرکزی وزیر نے یو جی سی پینل کی رپورٹ کی سفارش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر ہونے کا معنیٰ صرف ہندو ، مسلم لفظ نہیں ۔کانگریس کے رہنما سندیپ دکشت کا کہنا ہے کہ ہندو مسلم لفظ ملک کی ثقافت کا حصہ ہے، اسے فرقہ واریت سے جوڑنا غلط ہے۔

شیئر: