امریکہ کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،باب کروکر
واشنگٹن … امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین باب کروکرنے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کئی دیگر ممالک کیخلاف اختیار کردہ دھمکی آمیز رویہ امر یکہ کوتیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات پر صرف مجھے ہی تشویش نہیں بلکہ ہر اُس شخص کو ہے جسے قوم کی فکر ہے ۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ اپنے دفتری امور کسی رئیلٹی شو کی طرح انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ سینیٹر باب کروکر ابتدا میں صدر ٹرمپ کے حامیوں میں سے تھے۔