Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہیدِ وطن کا انتقام لیکر رہونگا، محمد بن سلمان

جدہ ..... ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام پر ناکام دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار فیصل السبیعی کے والد سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عظیم اجر سے نوازے۔ سانحہ پر ہمیں بیحد دکھ ہوا۔ آپ کے بیٹے نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ میں بھی آپ کا ہی ایک بیٹا ہوں، آپ کے بیٹے کا انتقام اس ملک میں پائے جانے والے ہر دہشتگرد اور انتہا پسند سے لونگا۔ شہید وطن کے باپ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم او رہمارے بیٹے سب وطن عزیز، دین اسلام اور بادشاہ سلامت پر قربان ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے ممنون و مشکور ہیں ۔ میں اپنے بیٹے کی شہادت کو خوشی کا باعث سمجھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر اسکا شکر گزار ہوں۔ 
 

شیئر: