جدہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان کو اپنے دورہ روس ، صدر پوٹین ،اعلیٰ عہدیداروں ، تاتارستان، انگوشتیا، شیشان اور بشکیک کے سربراہوں سے ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے امور سے آگاہ کیا۔ انہو ںنے واضح کیا کہ سعودی عرب روس کے ساتھ تعلقات راسخ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ کابینہ نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔