Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری گلوکارہ فلاحی عشائیہ کا حصہ بن گئیں

ریاض .... کینسر کے مریض بچوں کی سرپرست انجمن ”سند“ نے مصری گلوکارہ شیریں عبدالوھاب کے گانے کا اعلان کرکے ریاض شہر میں دھماکہ کردیا۔فلاحی انجمن عطیات جمع کرنے کیلئے عشائیہ کا اہتمام کریگی۔ شیریں عبدالوھاب کے گانے کی اطلاع ملنے پر ایک ٹکٹ کی قیمت 3تا 10ہزار ریال تک پہنچ گئی۔ پروگرام 31اکتوبر کو ہوگا۔ اسکی ساری آمدنی کینسر کے مریضوں پر خرچ ہوگی۔ اسکی سرپرستی شہزادی عادلہ بنت عبداللہ کرینگی۔ سعودی شہریوںکے ایک حلقے میں اس بات پرغصہ ہے کہ فلاحی انجمن کو تقریب میں گانے کا پروگرام شامل نہیں کرنا چاہئے تھا۔
 

شیئر: