عرب امن فارمولے پر عملدرآمد کا مطالبہ
نیویارک ....سعودی عرب نے فلسطینی المیے کے حل کیلئے عرب امن اقدام کے نفاذ کا مطالبہ دہرا دیا۔ اقوام متحدہ میں متعین سعودی مشن کی رابطہ کار منال رضوان نے سعودی موقف پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرب امن فارمولہ کے اجراءپر 15برس سے زیادہ گزر چکے ہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں نافذ کرنے کیلئے ٹھوس اقدام ضروری ہے۔