Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم ترک سلطنت ’’میرا‘‘ کے راز فاش

مکسس ، ترکی ..... قدیم ترک صوبے اناطولیہ پر ہزاروں سال قبل حکمرانی کرنے والی مشہور  اور انتہائی طاقتور سمجھی جانے والی سلطنت میرا کے بہت سے رازوں پر سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ  مخطوطات کے ماہرین نے برسوں کی تگ و دو کے بعد یہاں دریافت ہونے والی ہزاروں سال  پرانی سلیبوں ، لوحوں اور فرش پر نصب پتھروں پر لکھی عبارت کو پڑھنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واضح ہو کہ یہ تحریریں گزشتہ 3300سال سے معمہ بنی ہوئی تھیں۔ ماہرین آثار قدیمہ اور مورخین دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ اب جبکہ بہت ساری تحریریں پڑھی جاچکی ہیں  اس سلطنت کی  بے پناہ خفیہ باتوں کا علم ہوسکتا ہے۔ تاریخی اعتبار سے یہاں بسنے والے لوگ خود کو  ’’سمندری آدمی‘‘ کہا کرتے تھے اور انہیں ٹروجن کے ایک شہزادے کی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔ سلطنت میرا کے  نام سے جانی جاتی تھی مگر ٹرائی نامی شہر بھی اس کی پہچان تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ٹروجن شہزادے نے  سمندری راستے سے ترکی پرحملہ کرتے ہوئے اس ریاست تک پیش قدمی کرلی تھی۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب ٹروجن شہزادہ سمندر ی لوگوں یا ان بحری قزاقوں کے تعاون سے اپنی قوت بڑھاتا جارہا تھا۔ اب جو مخطوطات پڑھے گئے ہیں  ان کے مطابق ان بحری قزاقوں کے حملوں کو سلطنت میرا کی پشت پناہی حاصل تھی۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ مشرقی بحیرہ روم  کے علاقے میں کانسی کے عہد کا خاتمہ کرنے میں بھی اس کا اہم کرداراد ا کیا تھا۔ واضح ہو کہ جن لوحوں یا تختیوں کو اب تک پڑھا جاسکا ہے وہ صرف 135سال قبل کھدائی کے دوران سامنے آئی تھیں اور تب پتہ چلاتھا کہ یہ 3300سال پرانی ہیں۔ اس زمانے کے سمندری قزاق شہری آبادیوں کو تاراج کرتے جارہے تھے۔ متذکرہ بالا تفصیلات کتنی مستند ہیں اس کے بارے میں یقینی طور پر کہنے سے بہت سے ماہرین آثار قدیمہ اور مورخین تذبذب کا شکار پائے جاتے ہیں۔پڑھی جانے والی تحریریں زیادہ تر خط میخی میں ہیں۔

شیئر: